18 Oct. after 12 May [Urdu]. - Chief Justice Blog - Pakistan's 1st Law Blog

Trending

Post Top Ad

Post Top Ad

Friday, October 19, 2007

18 Oct. after 12 May [Urdu].

بارہ مئی کے بعد اٹھارہ اکتوبر
ریاض سہیلبی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی


حکومت نے بینظیر کو ہائی رینج رائفل سے نشانہ بنانے یا جلوس کے روٹ پر بم دھماکے جیسے خدشات کا اظہار کیا تھا
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ ملک کے خفیہ اداروں نے جن خدشات کا اظہار کیا وہ سچ ثابت ہوئے ہیں۔
بارہ مئی کو چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی آمد سے قبل سندھ حکومت کے محکمہ داخلہ نے تخریبکاری اور تصادم کے خدشات کا اظہار کیا تھا اور بارہ مئی کو شاہراہ فیصل پر ہی سب سے زیادہ ہنگامہ آرائی ہوئی جس نے چالیس سے زائد افراد ہلاک ہوگئے اور شہر میں کئی روز تک کشیدگی کا ماحول رہا۔
حکومت نے بھی پاکستان پیپلز پارٹی کو آگاہ کیا تھا کہ بینظیر بھٹو کی آمد کے موقع پر تخریبکاری کے خدشات ہیں۔ حکومت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رپورٹوں کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کو بتایا تھا کہ اٹھارہ اکتوبر کو بینظیر بھٹو کے استقبالیہ جلوس پر خودکش اور راکٹ سے حملے کی اطلاعات ہیں۔حکومت کے مطابق بینظیر کو ہائی رینج رائفل سے نشانہ بنایا جاسکتا ہے، جلوس کے روٹ میں کار بم دھماکہ ہوسکتا ہے اور ائرپورٹ پر دھماکے کا خدشہ ہے۔ان خدشات کے پیش نظر بینظیر بھٹو کے لیے خصوصی سکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا تھا۔ ان کی حفاظت کی ذمہ داری پیپلز پارٹی نے بھی اٹھا رکھی تھی اور ان کے لیے خصوصی طور پر بلٹ پروف کنٹینر بنایا گیا تھا مگر عوام کا سمندر دیکھنے کے بعد بینظیر اس کنٹینر کے بلٹ پروف چیمبر کے بجائے دیگر رہنماؤں کے ساتھ عرشے پر موجود تھیں۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ائرپورٹ سے لیکر قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار تک تمام بلند عمارتوں پر پولیس اور رینجرز کے اہلکار تعینات ہوں گے۔
سندھ ہائی کورٹ نے ممکنہ خطرات کے پیش نظر وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ہدایت جاری کی تھی ہے کہ سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کو فول پروف حفاظتی انتظام فراہم کیے جائیں۔
اس سے قبل بے نظیر بھٹو نے آمد سے پندرہ روز قبل اپنے انٹرویوز میں کہا تھا کہ القاعدہ ان پر حملہ کرواسکتی ہے کیونکہ القاعدہ عورت کی حکمرانی اور جمہوریت کی مخالف ہے۔ اس بار بھی خدشات پورے ہوئے اور انتظامات ایک مرتبہ پھر بھی اہورے ہی ثابت ہوئے۔

1 comment:

  1. i want little help from CJ
    i live in dubai
    but i need help for murder of my brother in my home. DiG says on face police took much bribe to not to take interest in this case
    misister of interior zulfiqar mirza was pushed by the killers to stop us reaching law.if this is so when no law helps then ammunition guns will b in our hands to take revenge.
    wether police or any official or any one helping i want them all involved in this case.
    Can Pakistan help this Paki.or shall i become a new baaghi

    ReplyDelete

Post Top Ad